Monday, November 13, 2023

 حج کیلٸے گروپنگ

 

 تجربہ یہ ہے کر اپنے جاننے والے، عزیز رشتہ دار، آس پڑوس، مسجد، آفس یا دوست احباب کے ساتھ مل کےگروپ بنایا جاٸے تو حج کے سفر میں بہت سہولت ہوتی ہے۔ درج ذیل تحریر میں گروپ بنانے کیلٸے کچھ گاٸیڈ لاٸن دی گٸی ہیں، عازمین ان کا بغور مطالعہ کریں۔ یاد رکھیں ایک دفعہ گروپ کی درخواستیں بینک میں جمع ہوجاتی ہیں اور منسٹری کے پورٹل پہ انٹری ہو جاتی ہے تو گروپ فاٸنل ہوجاتاہے اور اس میں ردوبدل نہیں ہوتا:


١۔ عازمین اپنی گروپنگ کی طرف اب مکمل توجہ دیں۔ یاد رکھیں بینک میں ایک وقت میں تمام گروپ کو اکٹھا درخواست جمع کرانے پڑے گی ورنہ ان کی گروپنگ ایک ساتھ نہیں ہوگی (خواتین کی نماٸندگی ان کے محرم کریں گے۔ انکو آنے کی ضرورت نہیں) ۔


٢۔ اگر آپ نے ابھی تک گروپ نہیں بنایا تو جتنے دن حج درخواست جمع کرانے کیلٸے باقی ہیں ان دنوں میں اپنے جاننے والوں، عزیز رشتہ دار، آس پڑوس، مسجد، آفس یا دوست احباب کے ساتھ مل کے گروپ بنالیں۔


٣۔ اپنے گروپ میں سے ایک مرد  گروپ لیڈر کی حیثیت سے سیلیکٹ کرلیں، کیونکہ تقریباً سبھی نٸے جانے والے ہوتے ہیں اس لٸے گروپ میں سے کوٸ مناسب آدمی منتخب کرلیں۔


٤۔ کم سے کم گروپ ایک ممبر کا اور زیادہ سے زیادہ 14 ممبرز کا ہوتا ہے۔


٥۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ صرف آپ لوگ گروپ میں ہوں اور آپ کے علاوہ کوٸ ایکسٹرنل نہ ہو تو آپ کو بینک والے کو اپنا گروپ ساٸز بتانا پڑے گا کہ مزید لوگ نہ گروپ میں ایڈ کریں، ورنہ وہ فل ساٸز گروپ بنانے کیلٸے مزید ممبرز ایڈ کرسکتا ہے جو آپکے جاننے والے نہیں ہوں گے۔


٦۔ یاد رکھیں ایک گروپ میں ہونے کا مطلب ہے کہ پورے گروپ کے حج کے سفر میں ایک ساتھ سب کے کام ہونگے:

۔ ایک ہی فلاٸٹ۔

۔ پورے سفر میں ایک ہی بس۔

۔ ایک ہی کمرہ یا گروپ ساٸز زیادہ ہونے کی صورت میں برابر برابر یا نزدیک کے کمرے۔

۔ اسی طرح گروپ کی خواتین بھی اکٹھا ہونگی۔

۔ منٰی عرفات میں اکھٹی ایک ہی خیمے میں رہاٸش۔

۔ وغیرہ

No comments:

Post a Comment

Cheapest countries to live in the world:

Cheapest countries to live in the world: 1. Pakistan 2. Egypt 3. India 4. Nigeria 5. Libya 6. Syria 7. Nepal 8. Bangladesh 9...