Tuesday, November 14, 2023

 حج 2024 Hajj




اطلاعات کے مطابق حج پالیسی 2024 نومبر کے تیسرے ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔ اب ان عازمین کیلٸے جو سرکاری اسکیم 2024 کے تحت حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں حج کیلٸے درکار کاغذات کی تیاری کیلٸے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ اگر ابھی بھی کاغذات مکمل نہیں ہیں تو درج ذیل ہدایات کے مطابق جلد سے جلد مکمل کرالٸے جاٸیں تاکہ بروقت کسی پریشانی سے بچ سکیں۔


حج 2024 کے لئے مطلوبہ کاغذات:    


 مشین ریڈایبل پاسپورٹ جس کی کم سے کم میعاد (ایکسپاٸری) 16 دسمبر 2024 ہونی چاہٸے۔    

--  نادرا سے جاری شدہ کار آمد (valid) اصل شناختی کارڈ    

-- نیلے بیک گراٶنڈ کی x4 cm ساٸز کی چار عدد تصاویر۔        

۔ بلڈ گروپ معلوم ہونا چاہٸے۔      

۔ یاد رہے ایک مرد کے ساتھ محرم کی حیثیت سے چار خواتین درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔      

-- وارث یا ایمرجنسی رابطہ والے فرد کے شناختی کارڈ کی کاپی      

-- نادرا سے جاری کردہ کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ      

کرونا ویکسین:     

حج 2023 کے لئے سعودی وزارت حج کی منظور شدہ کورونا ویکسین کی فہرست نیچے درج ہے۔ عازمین کے لئے نیچے دی گئی فہرست میں سے کسی بھی ویکسین کا مکمل کورس اور نادرا سے جاری شدہ سرٹیفکیٹ اس سال حج کے لئے بھی لازمی ہوگا۔ 

سعودی وزارت کی منظور شدہ ویکسین:

  فائزر (2 ڈوز)      

ایسٹرازینیکا (2 ڈوز)   

 موڈرونا (2 ڈوز)   

 جونسن اینڈ جونسن (سنگل ڈوز)   

 سائنو فارم (2 ڈوز)   

 ساٸنو ویک (2 ڈوز)   

  کوویکسن (2 ڈوز)   

 سپیٹنک (2 ڈوز)   

 کویکس (2 ڈوز)   

 نوویکسوویڈ (2 ڈوز)   

 نوٹ: پاک ویک کینسینو سنگل ڈوز ویکسین سعودی وزارت کی  منظور شدہ لسٹ میں نہیں ہے۔ اس صورت میں دوبارہ منظور شدہ ویکسین کا مکمل کورس اور نادرا سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہوگا۔ 

(مزید معلومات کے لئے مکمل حج پالیسی کا انتظار کریں)


عمر کی حد:

حج 2023 میں عمر کی کوٸ حد نہیں تھی۔ امید ہے کہ امسال یعنی حج 2024 کے لئے بھی عمر کی حد مقرر نہیں ہوگی، یعنی کسی بھی عمر کے عازمین حج درخواست فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ (  تفصیلات حج پالیسی میں مزید واضح ہونگی)


بینک اکاؤنٹ:

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہر عازمین حج کے لئے خود کا ذاتی بینک اکاؤنٹ لازم ہونے کا امکان ہے۔ اگر کسی کا ذاتی اکاؤنٹ ابھی تک نہیں ہے تو وہ منتخب شدہ بینکوں کے  کسی بھی برانچ میں مستقل یا آسان اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ (تفصیلات کیلٸے منسٹری کے اعلان کا انتظار کریں)۔


حج پیکج کی رقم: 

اس سال سرکاری اسکیم میں عازمین کے دو طرح کے پیکج متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ 

-- نارمل پیکج دورانیہ 40 سے 45 دن     

-- شارٹ پیکج دورانیہ 20 سے 25 دن    

دونوں پیکجز کے لئے رقم کا تخمینہ 11 لاکھ روپے کے قریب ہونے کے امکان ہیں۔ لہٰذا عازمین حج رقم کا ابھی سے بندوبست کرلیں۔ (پیکج کے حتمی رقم کا اعلان حج پالیسی میں کیا جائے گا۔)

No comments:

Post a Comment

Cheapest countries to live in the world:

Cheapest countries to live in the world: 1. Pakistan 2. Egypt 3. India 4. Nigeria 5. Libya 6. Syria 7. Nepal 8. Bangladesh 9...